امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزراء اپنی جیب سے دیتے ہیں، وزیر قانون

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزرا اپنی جیب سے دیتے ہیں، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، لوئر چترال میں پانچ نادرا سینٹر کام کر رہے ہیں، دو مزید سینٹر بھی بنائے جائیں گے۔

بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فلک ناز، سینیٹر دوست محمد، سینیٹر محسن عزیز، سینیٹر ذیشان خانزادہ اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر قانون انصاف و پالیمانی امور نے کہا کہ لوئر چترال میں پانچ نادرا سینٹر کام کر رہے ہیں، روزانہ 50 شناختی کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور 100 سے زائد سائلین کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، اپر چترال میں نادرا سینٹر قائم کرنے کیلئے فنڈز فراہم کئے گئے، اس کے علاوہ دو مزید سینٹر بھی بن جائیں گے، ان پانچ سینٹر میں 20 خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں۔

آبادی کے تناسب سے سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ دور دراز سے آنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ جواب دیتے ہیں، موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزرا اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں نادرا سینٹرز کے قیام اور موبائل وینز کی سہولت فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے اسلام آباد میں میٹرو بس سروس مختلف روٹس پر چل رہی ہے اور حکومت 70 کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، پچھلے پانچ سال میں تین نئے روٹس کا اجراء کیا گیا ہے، مزید روٹس پر بھی میٹرو بسیں چلائیں گے۔ ہزاروں مسافر روزانہ میٹرو بس سروس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے تقریباً 6100 جائیدادیں واگزار کر کے متروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے کی ہیں، ان جائیدادوں کی مالیت تقریبا ً40 ارب روپے بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف کرغزستان سے طلبا کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ریلوے میں کرپشن پر ملازمین کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، گزشتہ سال ریلوے کی آمدنی میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں 12 سے 15 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، آمدنی بڑھنے سے خسارے میں بھی کمی آئی ہے۔

بدھ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر محسن عزیز، سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر قانون، انصاف وپارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان ریلوے عشروں سے مسائل کا شکار رہا ہے، ریلوے کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ان کی تنخواہوں اور پنشن پر ریلوے کے بجٹ کا 68 فیصد بجٹ خرچ ہو جاتا ہے اور باقی رقم سے پٹرول، ڈیزل، انجنز، بوگیوں کی خریداری اور دیگر ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے ایک ایکٹ کے تحت قائم ہوا ہے، ریلوے میں کرپشن پر کارروائی کی جاتی ہے، کراچی میں 14 ملازمین کو کرپشن پر ملازمت سے فارغ کیاگیا ہے ، سکھر میں بھی اسی طرح کارروائی کی گئی ہے اور 12 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے، اسی طرح ملتان، لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں بھی کرپشن پر ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved