لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔3 اپریل کی ڈیڈ لائن گزرنے کے تین ہفتے بعد بھی رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 12 ہزار کے لگ بھگ تک ہی پہنچ سکی ہے ۔ ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ تاجروں کے خلاف یکم جولائی سے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ملک میں 37 لاکھ ریٹیلرز میں سے صرف تین لاکھ کے قریب سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں،اس اسکیم کے تحت ایف بی آرنے یکمشت ٹیکس ادائیگی پر پچیس فیصدرعایت کا اعلان کیا تھا۔یہ اسکیم 6 بڑے شہروں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے شروع کی گئی تھی۔ تاجروں کو آسان ماہانہ اقساط میں ٹیکس ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے، رجسٹرین موبائل ایپ میں تاجر دوست پیج کے ذریعے کروائی جا سکتی ہے جس کیلئے کسی فیس یا وکیل کی ضرورت نہیں ہے۔