تہران(این این آئی) ایران کے آرمی چیف محمد بغیری نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی آرمی چیف محمد بغیری کی قائم کردہ کمیٹی کے حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔آرمی چیف نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کو عوام کے سامنے لانے کی یقین دہانی کرا دی۔