امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سنجے منجریکر نے حارث رئوف کو بہترین ڈیتھ بالر قرار دیدیا

نئی دہلی ( این این آئی) سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف کو موجودہ دور میں عالمی کرکٹ کا بہترین ڈیتھ بالر قرار دیدیا۔کرک انفو سے بات کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ٹام موڈی اور سنجے منجریکر کہا کہ اگر پاکستانی کھلاڑی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)میں کھیل رہے ہوتے تو حارث رئوف ہر فرنچائز کی پریمیم چوائس ہوتے۔

انہوں نے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ پاکستان کے فاسٹ بالنگ گروپ میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رئوف اور احسان اللہ جیسے کرکٹرز موجود ہیں۔بیٹنگ کے حوالے سے سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ بلے بازوں میں فخر زمان کچھ ٹیموں کیلئے دلچسپ انتخاب ہوتے، میں سمجھتا ہوں کہ رضوان اینکر پلئیر نہیں کیونکہ وہ اور بابراعظم جب ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں تو پریشان ہوجاتا ہوں۔اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ٹام موڈی نے کہا کہ آئی پی ایل میں شاہین آفریدی فرنچائزرز کی پہلی پک ہوتے، پاکستان کے پاس شاداب، بابراعظم، رضوان اور شاہین جیسے لاجواب کھلاڑی موجود ہیں۔واضح رہے کہ سال 2008 کے بعد سے قومی کرکٹرز نے آئی پی ایل میں کشیدہ سیاسی تعلقات کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved