اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم افرد کے حملے میں زخمی ہونے والے رف حسن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روف حسن پر حملہ نجی نیوز چینل کے دفتر کے باہر کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق رف حسن پر کیے گئے حملے کے حوالے سے معلومات لے رہے ہیں۔ادھر ایوان بالا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے رف حسن پر حملے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رئوف حسن پر حملہ کرکے انھیں زخمی کیا گیا ہے، یہ واقعہ سنجیدہ معاملہ ہے بات یہاں تک آگئی ہے کہ سب سے بڑی جماعت کے ترجمان پر حملہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ارکان نے ایوان میں کے شیم شیم کے نعرے، پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم واک اوٹ کریں گے، روف حسن پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے ارکان نے سینیٹ سے واک آئوٹ کردیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ واقعے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی، رف حسن پر حملے کے معاملے پر وزیرداخلہ سے رابطہ کروں گا۔