امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شہباز شریف کل صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کل بدھ کو ایران روانہ ہوں گے جہاں وہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر تعزیتی قرارداد منظور کی گئی جبکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر پاکستان میں یوم سوگ منایا گیا، سرکاری عمارات پر قومی پرچم سر نگوں رہا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے ابراہیم رئیسی اور دیگر رفقا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور قوم مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ابراہیم ریئسی جید عالم اورصاحب بصیرت رہنما تھے، پاکستان نے مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھو دیا۔قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے دیگر رفقا کی المناک حادثے میں شہادت کی خبر سے شدید صدمہ ہوا ہے،

ہم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے اہلِ خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔اس میں کہا گیا کہ پوری پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے، اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی ایک جید عالم اور صاحب بصیرت رہنما تھے، پاکستان نے ڈاکٹر ابراہیم ریئسی جیسا مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھو دیا۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی اپنی قوم کے ساتھ ساتھ پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ڈاکٹر ابراہیم ریئسی کا دورہ پاکستان ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تھا، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی عوام کے ساتھ گزرے لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

کابینہ کی طرف سے منظور کردہ قرار داد میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مرحوم صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی کے پاک-ایران تعلقات کی مضبوطی اور فروغ کے وژن کو جاری رکھا جائے گا، کابینہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے رفقا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے ایران کے سفارت خانے پہنچ کر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے کہ 2 روز قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved