امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں،آغا علی

لاہور(این این آ ئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے کہاہے کہ ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں، زندگی میں نیا فیصلہ لیتے وقت ماضی کے غلط فیصلے زیادہ یاد آتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آغا علی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کیریئر، رشتوں، تعلقات اور کاروبار سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

دوران پروگرام میزبان نے سوال کیاکہ ماضی میں کئے گئے کسی فیصلے پر پچھتاوا ہوتا ہے؟جس پرانہوں نے کہا کہ جب ہم کوئی فیصلہ لے رہے ہوتے ہیں چاہے وہ کوئی رشتہ نبھانے کا ہو یا بزنس کرنے کا ہو اس وقت وہ بالکل ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے، یہ احساس وقت گزرنے کے ساتھ ہوتا ہے کہ گویا وہ فیصلہ صحیح تھا یا غلط۔اداکار نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں لیتا ہوں بلکہ میں وقت لیتا ہوں، سوچنے اور سمجھنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرتا ہوں، پھر وقت کے ساتھ ساتھ ہم بھی بدلتے ہیں،

چیزیں اور نظریات بھی بدل جاتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ شاید جلد بازی میں فیصلہ لے لیا تھا بلآخر انسان ہیں انسان سے ہی غلطیاں ہو جاتی ہیں اور پھر تمام تر تحفظات کے باوجود جو ہونا ہے وہ تو ہونا ہی ہے۔آغا علی نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ غلط فیصلوں کے اثرات سے باہر نکلنے میں وقت لگتا ہے، لیکن یہ کہنا مشکل ہے کہ کتنا وقت لگتا ہے کیونکہ اس کا دار و مدار تو لگا پر ہے، کہ مجھے اس چیز سے کتنا لگا یا انسیت تھی، لیکن زیادہ فرق تب پڑتا ہے جب زندگی میں کوئی نیا فیصلہ لینا پڑے تو ماضی کے فیصلے زیادہ تکلیف دیتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved