امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستانی طلبہ پر حملہ، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، ڈی مارش کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)کرغستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستانی طلبہ پر حملے کے واقعے پر ڈی مارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کرغستان سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز میلس مولدالیف کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے جس کا مقصد انہیں ڈی مارش کرنا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ میلس مولدالیف کو کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے خلاف گزشتہ رات کے واقعات کی رپورٹس پر گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا اور کرغستان حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت دنیا بھر میں اپنے ہم وطنوں کے تحفظ اور سلامتی کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے، پاکستان اپنے ہم وطنوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحق ڈار نے دفتر خارجہ کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کی مکمل مدد اور سہولت فراہم کرنے کا کہا۔خیال رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی افراد کی جانب سے غیر ملکی طلبہ پر حملے کیے گئے، جس میں متعدد پاکستانی طلبہ بھی زخمی ہوئے۔بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے متعدد ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی نجی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved