امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی آئی اے نجکاری،بڑی پیش رفت،8اہم کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خا ن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پیشکشوں کا توسیع کا وقت ختم ہو گیا ہے اور اب تک پرائیویٹائزیشن کمیشن کو پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی نجکاری کے لئے 8اہم کاروباری گروپس نے کنسورشیم کی شکل میں دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے جن کی پی سی آرڈیننس 2000کے قوا عد و ضوابط کے مطابق نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کا عمل سر انجام دے گا۔

جمعہ کوجاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بتایا کہ اب تک پیشکشیں جمع کروانے والوں میں فلائی جناح، ائیر بلیو لمیٹڈ، حبیب کارپوریشن، سردار اشرف ڈی بلوچ، شونکسی چائنہ سی آئی جی لیمیٹڈ اور جیریز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈجیسے نمایاں ادارے شامل ہیں۔اسی طرح کنسورشیم لیڈ بائی یونس برادرز ہولڈنگز اور کنسورشیم پاک ایتھنول کے علاوہ کنسورشیم لیڈ بائی بلیو ورلڈ سٹی نے بھی پیشکش جمع کروانے میں حصہ لیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے بتایا کہ ان 8اداروں نے مقررہ وقت کے اندر اپنی اہلیت کا بیان اور دلچسپی کا اظہار جمع کروا دیا ہے اور اب اسے مد نظر رکھتے ہوئے پرائیویٹائزیشن کمیشن اہل اداروں کو بولی کے عمل کے اگلے مرحلے کے لئے مدعو کرے گا تاکہ پی آئی اے کی نجکاری کو حتمی مرحلے تک پہنچایا جا سکے۔

دریں اثناوفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں تین روزہ پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کر دیا۔بطور مہمان خصوصی اس ایکسپو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات معیار اور لاگت میں ہر مارکیٹ کا مقابلہ کر سکتی ہیں بالخصوص پاکستانی فرنیچر عالمی معیار کا حامل ہے جسے ملکی و غیر ملکی منڈی میں فروغ ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری میڈیم اور سمال انڈسٹری مناسب تشہیر اور مواقع کے ساتھ مارکیٹ میں مقام حاصل کر سکتی ہے کیونکہ ہمارا نجی شعبہ کم لاگت سے بہترین مصنوعات کی پیداوار کر رہا ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی مصنوعات کے فروغ سے زر مبادلہ میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں،فرنیچر ایکسپو کا انعقاد خوش آئند ہے کیونکہ اس سے ہماری “سکلڈ لیبر” کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ عبدالعلیم خان نے تین روزہ پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وہاں نمائش کے لیے لگائے گئے فرنیچر کو دیکھا اور ان کے معیار اور طریقہ کار کو سراہا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved