امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، وزیر توانائی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا،آج تک جتنے بھی سولر نیٹ میٹرنگ لگے ہیں، ان کے ساتھ ہونے والے کنٹریکٹ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی میں اضافہ ہوا ہے، کپیسٹی پے منٹس ہمارے لئے بڑا چیلنج ہیں، کووڈ کی وجہ سے بجلی کی طلب میں کمی ہوئی، اسے تبدیل کرنے کے لئے سیکٹورل ریفارمز کی ضرورت ہے جس کا احاطہ کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سے چار سال کے اندر ٹرانسمیشن کے معاملات میں بہتری لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ لوگ سولر کی طرف جائیں، اس سے سسٹم پر دبائو کم ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں کسٹمر کیئر سروسز کو بہتر بنانے، بجلی چوری کی روک تھام اور اس کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے لئے بورڈز میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ اہل افسران کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سروسز کے حوالے سے زیرو ٹالرینس ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پرائیویٹائزیشن کی طرف بھی جا رہے ہیں تاہم اس سے پہلے کچھ کمپنیوں کے ساتھ طویل المدتی معاہدوں کے ذریعے آپریشنل مینجمنٹ کنٹریکٹ دینے پر غور کر رہے ہیں تاکہ جب صورتحال بہتر ہو تو اس میں ویلیو ایڈیشن کر کے اسے پرائیویٹائز کیا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجلی چوری سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، ہم نے تمام صوبوں کے چیف منسٹرز سے رابطہ کیا ہے، پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے اس حوالے سے مثبت اقدام اٹھایا ہے جبکہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خود مجھے فون کر کے کہا کہ میں پوری مدد کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری پر ہمارا پورا فوکس ہے، انہیں بھی چاہئے کہ وہ احساس ذمہ داری کے ساتھ اس فرض کو نبھائیں۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ جب ہماری ڈیمانڈ نیچے آ چکی ہے تو ہمیں لوڈ شیڈنگ کرنے کی ضرورت نہیں لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ جہاں چوری ہو رہی ہے اس کا خمیازہ دوسرے شہری نہ بھگتیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈیرہ غازی خان ریجن میں چوری ہو رہی ہے تو اس کا خمیازہ اسلام آباد کا شہری بھی بھگت رہا ہے، مردان اور سندھ کا شہری بھی۔ ایک جگہ چوری ہو تو اس کا بوجھ کون کون اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایماندار بل ادا کرنے والا شہری پشاور یا کسی دوسری جگہ بجلی چوری کا بوجھ کیوں اٹھائے؟ یہ سنجیدہ معاملہ ہے، غیر ذمہ داری سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، اس مسئلہ پر حکومت کی سپورٹ کرنا ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved