امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان و امریکا کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان کے جسٹس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ شزہ فاطمہ نے کہا پاکستان کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر ترقی کر رہا ہے۔

خواہش ہے کہ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں۔وزیر مملکت نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، امریکا کے ساتھ اشتراک سے گیمنگ انڈسٹری کے فروغ پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت کی توجہ ڈیجیٹلائزیشن پر مرکوز ہے۔امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں مکمل تعاون کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved