امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیمپیئنز ٹرافی2025،تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی سیکیورٹی سربراہ کی پاکستان آمد

لاہور (این این آئی)آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکیورٹی سربراہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے ہیڈ آف سیکیورٹی ڈیو مسکر نے چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور دیگر حکام سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات کی۔

ملاقات میں چمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی سی سی کے سیکیورٹی سربراہ کے دورے کا مقصد چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔آٹھ ٹیموں پر مشتمل چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ٹورنامنٹ کی میزبانی اور پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھارت کے سوا کسی بھی ملک نے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان برقرار ہے اور یہ دیکھنا ہو گا کہ مودی حکومت بھارتی ٹیم کو پاکستاب بھیجنے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا تھا کہ اگر بھارتی حکومت ٹیم بھیجنے کی اجازت دیتی ہے تو صرف اسی شرط پر ٹیم کو پاکستان بھیجیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved