امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف جاری ہڑتال ختم

مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال 5ویں روز ختم ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مطالبات کی منظوری کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تمام گرفتار افراد کی فوری رہائی اور احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے ذمہ داروں کو سزا دینا کا بھی مطالبہ کردیا۔اس موقع پر شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف شٹرڈائون ہڑتال کے دوران کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند رہے جبکہ مختلف علاقوں سے احتجاجی قافلے مظفرآباد پہنچنے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، مظاہرین کی پولیس اور رینجرز سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز ہی وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کی منظوری دی گئی تھی ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس وزیراعظم ہاس میں ہوا جس میں آزاد کشمیر حکومت، وزارت داخلہ کے نمائندے اور دیگر اہم حکام شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے جاری احتجاج اور ہڑتال کے دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے جس کے دوران پتھرا کے جواب میں پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کردی تھی۔جمعرات کو چھاپوں کے دوران کم از کم 70 افراد کی گرفتاری کے بعد جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ہڑتال اور احتجاج کے باعث آزاد کشمیر بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند تھے۔جمعے اور ہفتے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے دوران جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کم از کم ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 90 دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
لاہور (این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے گوجرانوالہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں نے ملاقات کی، جس میں صحافتی امور، ادارہ جاتی تعاون اور مقامی میڈیا کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے نومنتخب صدر رانا انصر، سینئر نائب صدر شفقت عمران،نو منتخب سیکرٹری جنرل ذیشان طاہر ، صدر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس یاسر جٹ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر راجہ حبیب کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔وزیر اطلاعات نے نومنتخب باڈی کو ہدایت کی کہ گوجرانوالہ پریس کلب کو تمام صحافیوں کے لیے اوپن پلیٹ فارم بنایا جائے تاکہ آزادی اظہار، پیشہ ورانہ تربیت اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔وفد کی جانب سے عظمی بخاری کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت دی گئی، جسے وزیر اطلاعات نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جولائی کے پہلے ہفتے میں گوجرانوالہ کا دورہ کریں گی۔دورے کے دوران وزیر اطلاعات نومنتخب عہدیداروں سے باقاعدہ حلف لیں گی اور پریس کلب کے اراکین سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافی برادری جمہوریت کا ستون ہے اور حکومت پنجاب صحافت کے فروغ اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ملاقات میں سیکرٹری انفارمیشن سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری بھی موجود تھے۔


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved