امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

محسن نقوی کی ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین سے ملاقات،وویمنز ٹیموں کے درمیان بھی سیریز کرانے پر اتفاق

ڈبلن (این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چئیرمین برائن میک نیس سے اہم ملاقات کی جس میںچیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور آئرلینڈ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ کا سوونیر پیش کیا ۔

ملاقات میں وویمنز کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بات چیت کی گئی اور وویمنز ٹیموں کے درمیان بھی سیریز کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چیئرمین پی سی بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس اگست ۔ ستمبر میں پاکستان آئے گی اور وویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے اورپاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لئے بہترین سکیورٹی فراہم کی ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورہ آئرلینڈ کے لئے بہترین انتظامات پر چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے لئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ ملی اور پیار ملا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کرکٹ آئرلینڈ وارن ڈیوٹروم اور کرکٹ آئرلینڈ کے دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved