امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی عرب میں سنیما ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سنیما کے ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کے بعد فلم بینوں کی تعداد میں 90 فیصد تک اضافہ ہو اہے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹکٹوں کی قیمتیں کم کرنے کے بعد بیشتر افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فلم دیکھنے سنیما گھروں میں آرہے ہیں۔سنیما سوسائٹی کے سی ای او ھانی الملا نے کہا کہ سعودی فلمیں شائقین میں غیرمعمولی طور پر مقبول ہو رہی ہیں۔ جن سنیماں میں مقامی فلموں کی نمائش ہوتی ہے وہ شو ہاس فل جاتے ہیں جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مملکت میں فلم سازی کی صنعت بھی ترقی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنیما ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے اچھینتائج برآمد ہوں گے اس کے علاوہ اس شعبے سے ہونے والی آمدنی کے اثرات فلم سازی کی صنعت پر بھی مرتب ہوں گے۔سنیما سوسائٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مملکت کی سطح پریہ پہلی ایسوسی ایشن ہے جو فلموں کے شعبے سے متعلق ہے اس کے بعد فلم سوسائٹی قائم ہوئی اور دونوں کے اشتراک و تعاون سے اس شعبے کی بہتری کیلیے کام کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی کی جانب سے سنیما کے شعبے کو مزید وسعت دینے پر کام کیا جا رہا ہے جس کے تحت نہ صرف سینما کے سیکٹر میں بلکہ فلم سازی کے شعبے میں بھی مقامی اور عالمی طور پر مختلف امور انجام دیئے جا رہے ہیں۔الخبر میں تین ہزارمیٹر مربع رقبے پر سنیما کمپانڈ میں مختلف شعبے بنائے جا رہے ہیں جن میں فلم سازی کے لیے سٹوڈیو اوردیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved