اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں شاندار کارکردگی پر پاکستان ہاکی ٹیم کی تعریف کی ہے۔اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے فائنل سمیت پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،
ہاکی ٹیم کا عرصے بعد بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی ترقی اور فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ہاکی ٹیم مستقبل میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔