امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

اسلام آباد(این این آئی)جماعت اسلامی نے اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکارکرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی کسی مقصد کیلئے اشتراک عمل کسی سے بھی کرسکتی ہے مگر کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔اتوارکویہاںپریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ میڈیا کی صنعت کو بہت مشکلات کا سامنا ہے، ورکرزکو معاشی و آزادی صحافت کے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا دورہ کیا تو دیکھا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قانون کی بالادستی ہے، قانون کے نفاذ والے ہی قانون شکنی کررہے ہیں، کچھ لوگ قانون کی بالادستی کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو دبا دینا چاہتے ہیں، لوگوں کو ماورائے عدالت لاپتہ کردیا جاتا ہے ، جگہ جگہ ناکوں پر لوگوں کی توہین کی جاتی ہے، گوادر میں بڑے بحری جہازوں سے چھوٹی بڑی مچھلیاں نکالی جارہی ہیں ، جب احساس محرومی ہوگا تو عالمی قوتیں بھی اسے کیش کرتی ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ فارم 47کی حکومت کو عوام پر جبری مسلط کردیا گیا،معیشت پر زبردستی کے خوشنما اعدادوشمار جاری کئے جارہے ہیں ، آج بھی وقت ہے چیف جسٹس آف پاکستان جوڈیشل کمیشن بنائیں اور فارم 45کی بنیاد پر الیکشن کے نتائج مرتب کرائیں۔انہوںنے کہاکہ غزہ میں دس ہزار لوگ لاپتہ ہوچکے ، چالیس ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل نے قحط سالی پیداکردی ہے ، امریکہ اسرائیل کو کارروائی کی اجازت دے رہا ہے ، مصر جواب دے اسرائیل کیسے رفح بارڈر بند کررہا ہے ، آج فلسطینیوں کی باری ہے تو کل کسی اور کی ہوگی ، پاکستان کے نمائندے اقوام متحدہ میں اچھا مقف اختیارکررہے ہیں ، مگر پاکستان کی صرف مثر آواز ہی کافی نہیں بلکہ آگے بڑھ کرعملی حصہ ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبا نے مظاہرہ کیا جس پر تشدد کیا گیا، فلسطین کے حق میں وائٹ ہاس کے باہر تو مظاہرہ کیا جاسکتا ہے مگر اسلام آباد میں نہیں کیا جاسکتا ، انیس مئی کو جماعت اسلامی پشاورمیں غزہ ملین مارچ کررہی ہے جہاں اسلام آباد کے حوالے سے اہم اعلان کروں گا۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں بنائی گئی حکومت کے نتائج سامنے آرہے ہیں ، وفاقی و آزاد کشمیر حکومتیں ملک دشمن قوت کو موقع فراہم نہ کریں،

عوامی ایکشن کمیٹی کے اکثر مطالبات جائز ہیں، قوت کی بنیاد پر روکنے کی پالیسی ترک کی جائے ، پولیس سمیت دیگر ادارے بھی ہمارے ہیں ، پرامن مزاحمت کی جماعت اسلامی حمایت کرے گی ، جوکچھ ہوہا ہے، کشمیر پر ہماری پوزیشن اس کی متحمل نہیں ہوسکتی۔محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی مقصد کے لئے اشتراک عمل کسی سے بھی کرسکتی ہے مگر کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
لاہور (این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے گوجرانوالہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں نے ملاقات کی، جس میں صحافتی امور، ادارہ جاتی تعاون اور مقامی میڈیا کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے نومنتخب صدر رانا انصر، سینئر نائب صدر شفقت عمران،نو منتخب سیکرٹری جنرل ذیشان طاہر ، صدر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس یاسر جٹ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر راجہ حبیب کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔وزیر اطلاعات نے نومنتخب باڈی کو ہدایت کی کہ گوجرانوالہ پریس کلب کو تمام صحافیوں کے لیے اوپن پلیٹ فارم بنایا جائے تاکہ آزادی اظہار، پیشہ ورانہ تربیت اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔وفد کی جانب سے عظمی بخاری کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت دی گئی، جسے وزیر اطلاعات نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جولائی کے پہلے ہفتے میں گوجرانوالہ کا دورہ کریں گی۔دورے کے دوران وزیر اطلاعات نومنتخب عہدیداروں سے باقاعدہ حلف لیں گی اور پریس کلب کے اراکین سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافی برادری جمہوریت کا ستون ہے اور حکومت پنجاب صحافت کے فروغ اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ملاقات میں سیکرٹری انفارمیشن سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری بھی موجود تھے۔


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved