لاہور( این این آئی)لاہورمیں زخم کے انفیکشن سے بچا کی ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔ فارمیسز پراینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب ہوگیا ہے،فارمیسزپراینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب ہونے کے باعث حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ چوٹ لگنے کے 72 گھنٹے کے اندر انجکشن لگوانا لازم ہوتا ہے، مختلف زخموں سے بیکٹیریا جسم میں داخل ہوسکتا ہے۔فارما مینوفیکچررز نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی۔جبکہ محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ہے۔