امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کی تکینکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے پہلے مرحلے میں اورآئی ایم ایف کی تکنیکی ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا آغاز15مئی سے شیڈول ہے، آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر وفد کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ماہرین کی ٹیم وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام سے ملاقاتیں کریں گی،مذاکرات سے پہلے ماہرین کی ٹیم حکومت کے ساتھ ڈیٹا پربات چیت کرے گی، وزارت خزانہ نئے قرض پروگرام پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق نیا قرض پروگرام 6سے 8ارب ڈالرز اور دورانیہ تین سال یا اس سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق قرض کا نیا پروگرام آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر ملنے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جانا ناگزیر ہے، بڑھتے قرضے اور لیے گئے قرضوں کی ادائیگی ایک بڑاچیلنج ہے۔برآمدات میں اضافے اور مقامی وسائل پیدا کرنے تک آئی ایم ایف پروگرام میں رہنا ضروری ہے، توازن ادائیگی اور ذخائر مستحکم رکھنے کیلئے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جانے کا فیصلہ کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے مزید سخت فیصلے کرنا ہوں گے، ٹیکس کادائرہ کاربڑھانا ہوگا، خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری ہوگی۔بیرونی مالیاتی خطرات کامقابلہ کرنے کے لیے مارکیٹ پر مبنی شرح تبادلہ اہم ہے،معاشی اصلاحات پرپیش رفت اورسخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہوگی۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں میں اصلاحات درکار ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے، مذاکرات کرنے سے قبل پاکستان کو اہم معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں حالیہ کمی پر آئی ایم ایف کو مطمئن کرنا چیلنج ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved