امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

مدینہ منور ہ (این این آئی)پاکستان سے حج 2024 آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے پی کے176 کے ذریعے 179 عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں، دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جبکہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تیسری پرواز سے 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔

دوسری جانب پی آئی اے کی پرواز پی کے717 لاہور سے آج صبح 10 بج کر 32 منٹ پر 329 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پہلی حج پرواز سے سفر کرنے والے مسافروں کا لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔عازمین کو روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے بنائے گئے خصوصی کاونٹرز تک پہنچایا گیا اور تمام سہولیت مہیا کی گئیں۔پہلی پرواز پی کے717 لاہور سے مدینہ کے لیے صبح 10بجکر 32 منٹ پر روانہ ہوئی،

پہلی حج پرواز سے 329 حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوئے۔دوسری جانب اسلام آباد سے پی کے 713 شام 7 بجکر 10منٹ پر 327 حجاج کے لیکر مدینہ روانہ ہوگی، ملتان سے پی آئی اے کی حج پرواز کل مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11مئی کو براستہ کراچی مدینہ کے لیے سفر کرے گی، سیالکوٹ سے مدینہ کے لیے پرواز 19مئی کو عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی جب کہ سکھر سے براستہ کراچی حج پرواز جدہ کے لیے27 مئی کو سفر کے لیے اڑان بھرے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved