امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شریف خاندان کے کپڑے بنانے کا کام کلثوم نواز کی بہن کے ذریعے ملا،صبا فیصل

لاہور(این این آئی)اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شریف خاندان کے کپڑے بنانے کا کام کلثوم نواز کی بہن کے ذریعے ملا۔کچھ روز قبل صبا فیصل نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ان کی کپڑوں کی فیکٹری تھی جس میں وہ مریم نواز اور کلثوم نواز کے لیے کپڑے بناتی تھیں لیکن کراچی منتقل ہونے سے قبل وہ فیکٹری بند کرنا پڑی۔

اسی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے اب بتایا کہ میں نے مریم نواز اور کلثوم آپا دونوں کیلئے کپڑے بنائے ہیں ان کو میرے کپڑے خصوصاً میری کلر اسکیم بے حد پسند آتی تھی، میرے کپڑوں پر ہاتھ کی کڑھائی ہوتی تھی جو کہ انہیں بہت پسند ہے۔دوران انٹرویو صبا فیصل نے کہا کہ حمزہ اور مریم سے چھوٹی بہن کی شادی ایک ساتھ ہوئی تھی اس دوران میں نے جہیز اور بری کے سارے کپڑے خود بنائے تھے، شریف فیملی سے میری دوستی کلثوم نواز کی بہن کے ذریعے ہوئی تھی جو خود ماڈل ٹاؤن میں رہتی تھیں،

وہ مجھے شریف فیملی کے آرڈر دیتی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ کلثوم نواز بھی ایک بار میرے گھر آچکی ہیں، انہوں نے میرے کپڑوں کی تعریف بھی کی تھی، وہ بہت ہمدرد ، نرم دل، نفیس اور خوبصورت خاتون تھیں۔کلثوم نواز کی شخصیت پر بات کرتے ہوئے صبا فیصل کا مزید کہنا تھا کہ وہ جس وقت میرے گھر آئیں انہوں نے شال پہنی ہوئی تھی ان، کی آنکھوں کا کاجل سادہ پلین سوٹ اور نفیس شخصیت سب میری نظروں میں ٹھہر سا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved