امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جان بچانے والی 100 سے زائد دوائوں کی قلت پیدا ہوگئی

کراچی (این این آئی) پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی قیمتوں نے دوا ساز کمپنیوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ڈریپ قوانین سے دل برداشتہ ہوکر متعدد کمپنیوں نے دوائیاں بنانا بند کر دیں، جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی۔پاکستان فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن (پی پی ایم ایٌکے چیئر مین میاں خالد مصباح نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر، خام مال کی قیمت اور افراط زر کی شرح میں اضافے کے سبب دوا ساز ادارے بھاری پیداواری لاگت سے ادویات تیار کرتے ہیں مگر ڈریپ کی جانب سے پرائزنگ پالیسی2018کے تحت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں سالانہ7 سے10فیصد اضافے کی منظوری دی جاتی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی فارما کمپنیوں نے متعدد دوائیں بنانا بند کردی ہیں۔

پاکستان میں اب صرف10ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیاں رہ گئی ہیں جو یہ جان بچانے والے ادویات تیار کر رہی ہیں، طلب میں اضافہ دیکھ کر مارکیٹس میں غیر معیاری جعلی ادویات بھی ملنی شروع ہو جائیں گی، حکومت نے دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح غیر ضروری ادویات پر سے پرائس کنٹرول ختم کرکے ان کو ڈی ریگولیٹ کردیا ہے۔پاکستان میں494جان بچانے والی ادویات ہیں،انڈیا میں384اور بنگلہ دیش میں117جان بچانے والیں ادویات ہیں جبکہ سری لنکا میں60جان بچانے والی ادویات ہیں،یہ تینوں ملک جان بچانے والی ادویات کی قیمت کو کنٹرول کرتے ہیں،

دوا ساز ادارے کتنے مہینے یا سال نقصان کے باوجود ادویات خود تیار کریں گے؟،ان کو بھی بجلی کا بل دینا ہوتا ہے،ان کو مزدوروں کی تنخواہیں دینی ہوتی ہیں۔ڈریپ کی پرائزنگ پالیسی2018کے تحت ہمیں جان بچانے والی ادویات کی قیمت میں7فیصد اضافے کی منظوری ملی ہے،جون میں سال کی افراط زر کی شرح کا تجزیہ ہوگا،ہر ماہ35سے40فیصد مہنگائی ہورہی ہے،ان کا مطلب ہے کہ سالانہ شرح افراط زر کم سے کم 25 سے 30 فیصد تو ہوگی، ہمارا بینک مارک اپ ریٹ 22 فیصد ہے، مہنگائی 30 فیصد ہے، ہمارا ڈالر 100 روپے سے 280 پر آ گیا ہے، تو ظاہری بات ہے کہ ایسی صورتحال میں جان بچانے والی ادویات کی قیمت میں 7 فیصد اضافے کی منظوری پر ان کی فراہمی ممکن نہیں رہے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ اور ڈریپ کے سی ای او سے ہماری ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات میں ہم نے ان کو یہی حقائق نمایاں کیے تھے،ڈاکٹر مختار بھرتھ ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ ایک ہفتے میں جوائنٹ میٹنگ کروائیں گے،ہم ان کو پرپوزل بنا کر دیں گے جو کابینہ میں پیش کی جائے گی۔پاکستان کی این ای ایم ایل (جان بچانے والی ادویات494 )ہیں، اس میں سے 262 ادویات کے ہارڈ شپ کیس التوا کا شکار تھے لیکن اس میں کیونکہ ڈی ریگولیشن ہو گئی، 146جان بچانے والی ادویات کا دو سال سے کیس چل رہا تھا، اس کا نوٹیفیکیشن رواں سال فروری میں آیاکراچی کی ادویات کی ہول سیل مارکیٹوں میں ریووٹرل، لبریکس، ٹیگرال ،میٹوڈائن، میٹروزین، ڈورمیکم کی گولیاں، زائنوسین انہیلر اور گریوینیٹ گولیاں اور انجیکشن سمیت مرگی، نفسیات، ذیابیطس، سانس کے امراض کی متعدد ادویات کی قلت ہے۔کراچی کی رہائشی63سالہ نسرین کوثر نے کہا کہ 20 سال سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوں، مجھے شوگر ٹائپ ۔ٹو ہے لیکن کراچی کے میڈیکل اسٹورز پر متعدد ادویات نہیں دستیاب۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved