امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا

مکہ(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال باقاعدہ عازمین حج کو یہ سہولت فراہم کی ہے کہ وہ نسک سمارٹ کارڈ کے ذریعے حج کمپنیوں، کمپینز، ہوٹلوں اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والوں کے معیار پر اپنی رائے دیں۔ عازمین اس کارڈ کے پرنٹ اور ڈیجیٹل ورژن پر دستیاب دیگر فیچرز کے ساتھ ساتھ اس کے ذریعے اپنی شکایات اور مشاہدات کا اندراج بھی کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق فوزان الربیعہ کے دورہ انڈونیشیا کے دوران متعارف کرایا گیا نسککارڈ عازمین کی معاونت کے لئے مختلف فیچرز پیش کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیچر عازمین کی نقل و حرکت کو آسان اور باسہولت بناتے ہیں اور ان کو عازمین حج کی گروپنگ سے متعلق معلومات سمیت اہم الرٹ فراہم کرتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایکس اور فیس بک پر ایک پوسٹ میں واضح کیا کہ کسی بھی مسلمان کے فریضہ حج کی ادائیگی کے سفر کا آغاز حج ویزہ کے حصول، عازمین سے متعلق ضوابط کی پاسداری اور تمام ضروری خدمات اور سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے سے ہوتا ہے۔رواں سال سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین کے لئے سہولتوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے سمارٹ کارڈ متعارف کرائے ہیں۔ متعلقہ حکام کی معاونت اور تعاون سے تیار کردہ یہ کارڈ صحت کی سہولیات تک رسائی، انتظامیہ کے لئے عازمین کی شناخت کی تصدیق اور انہیں آن لائن معاونت کے حصول کا اہل بنا کر ان کو مناسک حج کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved