امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

صاحبہ کا لڑکیوں کو پرنس چارمنگ کے انتظار کی بجائے جلدی شادی کرنے کا مشورہ

لاہور (این این آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ کسی پرنس چارمنگ کا انتظار کرنے کی بجائے لڑکیوں کو جب ایک اچھا شخص مل جائے تو فوراً شادی کر لینی چاہیے۔حال ہی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکارہ صاحبہ اور اداکار جان افضل المعروف جان ریمبو نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے دلچسپ امور پر گفتگو کی۔

دورانِ پروگرام میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ شوبز میں قدم رکھنے کے 10 سال بعد تک شادی نہیں کروں گی مگر پھر چھٹے سال میں ہی ریمبو سے شادی کر لی، ایسا کیوں کیا؟اداکارہ نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وقت اور عمر کے ساتھ انسان کی سوچ بدلتی ہے اور جب آپ کو ایک اچھا انسان مل جائے تو دیر نہیں کرنی چاہیے بلکہ شادی کر لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی بہت سی ایسی لڑکیاں ہیں جو بیٹھی ہوئی ہیں جو کسی پرنس چارمنگ کا انتظار کر رہی ہیں۔میزبان کے سوال پر صاحبہ نے یہ بھی بتایا کہ جس وقت ریمبو نے انہیں شادی کے لیے پرپوز کیا تو انہوں نے ان کی خوبیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ اداکارہ صاحبہ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے شادی کا فیصلہ اس وقت کیا جب کسی فلم اسٹار کے کیریئر کے لیے شادی کرنا اچھا نہیں مانا جاتا۔ان کی ہم عصر اداکارہ ریشم اور میرا ابھی تک سنگل ہیں اور ان دونوں کا کیریئر صاحبہ کے مقابلے بہت کامیاب رہا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved