امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کو کسی طور کم نہیں سمجھنا چاہیے اس کا مستقبل روشن ہے، سر دار مسعود خان

لاس اینجلس(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی طور کم نہیں سمجھنا چاہیے اس کا مستقبل روشن ہے ،ہم خطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب رواں دواں ہیں، پچھلے چند سالوں میں ہماری ٹیک انڈسٹری میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، ہماری معیشت کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے اور ہم نے نہ صرف کاروباروں کو سہولت فراہم کرنے بلکہ انہیں بہت زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے اصلاحات کا ایک جامع سلسلہ شروع کیا ہے،

ہم اپنے قومی عزم ، پاکستانی تارکین وطن کی مدد اور امریکہ جیسے دوستوں کی حمایت سے معاشی طور پر کامیاب ہوں گے۔سفیر مسعود خان نے یہ باتیں امریکی کاروباری رہنماؤں، کاروباری شخصیات، بینکرز اور لاس اینجلس کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔صدر لاس اینجلس ایریا چیمبرز ماریہ ایس سیلیناس سے گفتگو کرتے ہوئے، سفیر مسعود خان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں تقریباً اسی امریکی کمپنیاں منافع بخش کاروبار کر رہی ہیں۔

ان میں زیادہ تر فارچیون 500 میں شامل ہیں۔ ان کمپنیوں میں پیپسی، کوکو کولا، جنرل الیکٹرک، ایبٹ، پراکٹر اینڈ گیمبل، ہنی ویل، اوریکل، مائیکروسوفٹ، ڈیل، کیٹر پلر، میکڈانلڈ، پیزا ہٹ، ڈومینو پیزا وغیرہ شامل ہیں۔سفیر پاکستان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔ایل اے ایریا چیمبر کیلیفورنیا کا سب سے بڑا چیمبر آف کامرس ہے۔ چیمبر 136 سالوں سے کاروباری برادری کی سربراہی کر رہا ہے اور 35 شعبوں میں 1400 سے زائد کمپنیاں اس کی ممبر ہیں۔

پاکستان میں اربوں کی خلیجی سرمایہ کاری پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر پاکستان نے امریکی تاجر برادری کو خلیجی ممالک کے ساتھ ہاتھ ملانے اور پاکستانی معیشت میں موجود مواقع سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے کے لیے سہ فریقی شراکت داری قائم کرنے کی دعوت دی۔صدر ایل اے ایریا چیمبرز آف کامرس کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے اور امریکی کاروباری رہنماؤں اور وفود کو پاکستان کا دورہ کرنے کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے سفیر نے کہا کہ ان کے پاکستان دورے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

سفیر پاکستان نے لاس اینجلس اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ معاشی رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کیا جا سکے۔لاس اینجلس میں 150000 پاکستانی امریکن کمیونٹی کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ یہ دو طرفہ تعلقات کو مزید استوار کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔دونوں فریقوں نے تجارت اور کاروباری تعلقات کو بڑھانے کے لیے مخصوص صنعتوں کی نشاندہی کرنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس کے چئیرمین وقار علی خان کی قیادت میں چیمبر اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے میڈیکل ٹرانسکرپشن اور بلنگ، تشخیص، فن ٹیک، ہیلتھ ٹیک، اور ٹیلی میڈیسن ، مہمان نوازی، ہوٹل، ہسپتالوں، ٹیلی فونی، سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ پاکستانی امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی نے پاکستان میں مختلف کاروباروں اور شعبوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور مزید تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔پاک-امریکی اور امریکی کاروباری رہنماؤں، کاروباری شخصیات، بینکرز، پیشہ ور افراد اور حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران مسعود خان نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی مضبوط بنیادیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں جاری تعاون کے علاوہ اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

ہم امریکہ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید اور سبز توانائی، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں ڈائیلاگ کر رہے ہیں اور یہ ہمارے ترجیحی شعبے ہیں۔مسعود خان نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے حامی ہیں اور نئی حکومت معاشی اصلاحاتی پیکج پر عمل پیرا ہے۔سفیر نے ملاقات کے دوران امریکی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی مصنوعات کو متنوع بنائیں تاکہ وہ اپنی مصنوعات خلیج اور دیگر خطوں میں برآمد کر سکیں۔

کاروباری برادری کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں سفیر پاکستان نے ایس آئی ایف سی کے کردار کو اجاگر کیا کہ کونسل کس طرح سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے آئی ٹی، زراعت، توانائی اور معدنیات میں سرمایہ کاری کو ترجیحی شعبوں کا درجہ دیا ہے۔ اور ان شعبوں میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔فرینڈز آف پاکستان (ایف او پی) کے صدر جمال خواجہ، چیئرمین عارف منصوری اور بورڈ ممبران کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرتپاک مہمان نوازی اور ملاقات کا اہتمام کرنے پر سفیر پاکستان نے فرینڈز آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تارکین وطن کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے مثالی جذبے اور پاکستان، امریکا اور پاک امریکا تعلقات کے لیے ان کے جذبے اور عزم کو دیکھ کر بہت خوش ہیں

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved