امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وفاقی وزیر بحری امور کا گو ادر کی خوشحالی کے لئے کام کی ضرورت پر زور

گوادر(این این آئی) وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ گو ادر کی خوشحالی کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر فری زون پاکستان کی اقتصادی ترقی، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کا ایک اہم جزو ہے،چینی حکومت نے 770 ملین افراد کو غربت سے نکا ل کر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق گوادر کے تین روزہ دورے کے دوران برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر فری زون میں زرعی صنعتی پارک کا افتتاح کیا جسے چین کے ہنگنگ ایگریکلچرل گروپ نے تعمیر کیا ہے۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے گوادر میں فیکٹری کے کامیاب قیام کو سراہا۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کی لگن اور صوبے خصوصا گوادر کی خوشحالی کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ گوادر فری زون پاکستان کی اقتصادی ترقی، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کا ایک اہم جزو ہے۔ اس کا تزویراتی محل وقوع اور پرعزم منصوبے اسے بین الاقوامی تجارت اور ترقی کے مستقبل میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے 770 ملین افراد کو غربت سے نکالنے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے اور معاشی ترقی اور ترقی کے ذریعے زندگیوں کو تبدیل کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی(سی او پی ایچ سی ) کے چیئرمین یو بو نے گوادر فری زون کے وژن اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں تعاون ہمیشہ دونوں حکومتوں کی اولین ترجیح رہی ہے۔ گوادر میں مقامی روزگار کے فروغ اور زراعت کی صنعت کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے ہنگینگ کمپنی کے کامیاب افتتاح اور گوادر فری زون انڈسٹریل پارک کے افتتاح پر مبارکباد دی۔گوادر کے تین روزہ دورے کے دوران وفاقی وزیر متعدد اہم منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ ان میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ، پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ، گوادر میں پاک چائنا فرینڈشپ اسپتال اور گوادر پورٹ ڈریجنگ پراجیکٹ پر پیش رفت شامل ہے۔

دوسری جانب چین کے ینگنگ ایگریکلچر گروپ کے سی ای او اینڈی لیائو نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ نارتھ فری زون میں انٹرپرائزز کے قیام سے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، گوادر کی اقتصادی ترقی کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے اور اس کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا کیلئے پر عزم ہیں،نئی مینوفیکچرنگ فیکٹری ہر ماہ 100 کنٹینرز فارماسیوٹیکل میٹریل چین کو برآمد کرے گی۔گوادر پرو کے ساتھ گفتگو میں ہینگنگ ایگریکلچر گروپ کے سی ای او اینڈی لیاو نے گوادر فری زون میں نمایاں پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ نارتھ فری زون میں انٹرپرائزز کا قیام ایک اہم لمحہ ہے جس سے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ لیا ئونے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آئندہ مرحلے پر روشنی ڈالی جس سے گوادر کی ترقی کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی)، گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے)، کسٹمز اور آرمی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں گراں قدر مدد کی۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ گوادر کی اقتصادی ترقی کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے اور اس کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا عزم پختہ ہے۔ گوادر میں قائم ہونے والی نئی مینوفیکچرنگ فیکٹری ہر ماہ 100 کنٹینرز فارماسیوٹیکل میٹریل چین کو برآمد کرے گی۔ کمپنی گوادر میں 100 سے زائد کارکنوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved