امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

رات کے وقت زیادہ کیلشیم لینا نقصان دہ ہوسکتا ہے، تحقیق

اسلام آباد (این این آئی)تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔کیلشیم کو ہڈیوں، جوڑوں، مسلز اور خون کی روانی بہتر بنانے کے لیے معاون سمجھا جاتا ہے اور ماہرین زائد العمری میں تمام افراد کو کیلشیم استعمال کرنے کی تجویز بھی دیتے ہیں تاہم اب امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ کیلشیم لینا اور خصوصی طور پر رات کے کھانے کے وقت کیلشیم سے بھرپور غذائیں کھانا فائدے کے بجائے نقصان دہ ہوتی ہیں۔

دودھ اور دہی کو بھرپور کیلشیم کی غذائیں تصور کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں انہیں ہر کھانے کے دوران استعمال کیا جاتا ہے تاہم امریکی ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ رات کے کھانے کے ساتھ زیادہ کیلشیم لینا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے 36 ہزار رضاکاروں کی صحت اور غذائیت کا جائزہ لیا، ان میں نصف خواتین تھیں۔رضاکاروں میں نوجوان افراد سمیت ادھیڑ عمر اور زائد العمر افراد بھی تھے جب کہ حاملہ خواتین بھی تحقیق کا حصہ تھے۔

رضاکاروں میں 400 افراد ایسے بھی تھے جو امراض قلب کا شکار تھے اور ماہرین نے ان کی غذا کا موازنہ دوسرے رضاکاروں سے کیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ عام طور پر دودھ اور دہی پر مشتمل کیلشیم کی غذائیں صبح اور دوپہر کو کھانے سے زیادہ فائدہ ملتا ہے جب کہ رات کے وقت میں کیلشیم لینے سے فائدے کے بجائے نقصان ہوسکتا ہے۔نتائج کے مطابق صبح اور دوپہر کے وقت کیلشیم کھانے سے جتنا فائدہ ہوتا ہے، اتنا ہی رات کو کیلشیم لینے سے نقصان ہوسکتا ہے، تاہم ماہرین اس پر مزید تحقیق پر زور دیا۔ماہرین کے مطابق معمولی کیلشیم رات کو کھانے سے نقصان ہونے کی توقع کم ہے لیکن زیادہ کیلشیم سے نقصان ہوسکتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved