امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیر اکرم

نیویارک (این این آئی)پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ماورائے علاقائی ریاستی دہشت گردی صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ کار کینیڈا اور امریکا سمیت شاید دوسرے ممالک میں بھی پھیل گیا ہے۔جنرل اسمبلی میں امن کی ثقافت پر بحث کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت اپنے ملک میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی یہ ماورائے علاقائی ریاستی دہشت گردی صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ کار کینیڈا میں سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ تک بڑھا دیا گیا ہے اور امریکا اور شاید دوسرے ممالک میں بھی اس طرح کی کوشش کی گئی ہے۔منیر اکرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے واشنگٹن پوسٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کا بھی ذکر کیا، جہاں بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ’آج بھارت کے دشمن بھی جان چکے ہیں، یہ مودی ہے، یہ نیا ہندوستان ہے، یہ نیا ہندوستان آپ کے گھر میں گھس کر قتل کرے گا۔

منیر اکرم نے عالمی ادارے کو آگاہ کیا کہ جب سے 2014 میں بی جے پی-آر ایس ایس کی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے، بھارت کے مسلمانوں، عیسائیوں، دلتوں اور دیگر لوگوں کے خلاف بڑے پیمانے پر اور منظم طریقے سے نفرت، جبر اور تشدد ہو رہا ہے، جو ہندوتوا کے نظریے کی وجہ سے ہوا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت میں جب تک ہندوتوا فاشزم کی مخالفت نہیں کی جاتی اور جب تک بی جے پی اور آر ایس ایس کو ان کے جرائم پر سزا سے استثنا کا احساس ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک بھارتی مسلمانوں کو نسل کشی سے محفوظ نہیں رکھا جاسکتا اور جب تک کشمیر کا تنازعہ پرامن طریقے سے حل نہیں ہوتا، جنوبی ایشیا میں وسیع تر تشدد اور تنازعہ موجود اور ایک حقیقی خطرہ رہے گا۔

پاکستانی مندوب نے اس موقع پر وضاحت کی کہ کس طرح بھارت کی مودی حکومت کی پالیسیاں خطے میں امن کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ امن کی ثقافت کو فروغ دینے کی کوششوں کے باوجود دنیا میں نفرت، تشدد اور جنگ میں اضافہ ہوتانظر آرہا ہے اور دنیا بھر میں اس وقت 300 سے زیادہ تنازعات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں نامزد بھارتی اہلکاروں کی جانب سے کئے گئے 2400 سے زیادہ جرائم کے ٹھوس شواہد کے ساتھ ایک تفصیلی ڈوزیئر اقوام متحدہ کو بھیجا ہے۔

پاکستان مندوب نے واضح کیا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں حالات اس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے جب تک جموں و کشمیر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ استصواب رائے کے ذریعے اپنا حق خودارادیت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی جیسا کہ سلامتی کونسل کی ان متعدد قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا جن کو بھارت تسلیم کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ ایک کھلا زخم ہے جو ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان تباہ کن جنگ کو جنم دے سکتا ہے اس لئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، دہشت گرد گروپوں، خاص طور پر ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی مالی معاونت اور سرپرستی کر رہا ہے جس کا مقصد پاکستان کی مغربی سرحدوں کے پار سے پاکستان میں حملے کرکے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک ) میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved