دبئی (این این آئی)دبئی کی شہزادی مہرہ بنت محمد بن راشد المختوم نے بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے ساتھ ہی دلچسپ اعلان بھی کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شہزادی کی جانب سے ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے اہم دن کا اعلان کیا۔
ساتھ ہی پوسٹ میں شیخا مہرہ کی جانب سے تصویر میں لکھنا تھا کہ الحمدللہ بیٹی پیدائش ہوئی ہے اور ہم والدین بن گئے ہیں۔جبکہ ساتھ ہی شہزادی کی جانب سے بیٹی کے نام کا اعلان بھی کیا گیا ہے، حیرت انگیز طور پر شیخا مہرہ نے بیٹی کا نام اپنے نام پر ہی رکھا ہے۔ساتھ ہی شہزادی کی جانب سے نیک تمنائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شہزادی کو والدہ بننے پر مبارکباد دی رہی ہے۔واضح شہزادی کی شادی گزشتہ سال شیخ مانع کے ساتھ انجام پائی تھی، جبکہ ذرائع کے مطابق نومولود کی طبیعت اطمینان بخش ہے۔