ممبئی (این این آئی)بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں۔سشمیتا سین نے 1994 میں مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا تھا اور اسی سال ان کا تاج محل کے سامنے مشہور فوٹو شوٹ کیا گیا تھا جس کی ویڈیو ڈیزائنر ریتو کمار نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
ریتو نے اس یادگار ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے 1993 میں مس انڈیا مقابلے کی ٹیم کے ساتھ کپڑے ڈیزائن کرنے کا معاہدہ کیا اور 1994 میں سشمیتا سین نے مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا اور اس کے بعد امریکا میں مس یونیورس کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔بھارتی ڈیزائنر نے لکھا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ تھا اور اس کا حصہ بن کر مجھے خوشی ہوئی۔