سرگودھا(این این آئی)آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مر کر دو بچیوں کو آنکھیں عطیہ کر کے بینائی دے گئے۔ منڈی بہاؤالدین کے معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مرحوم اپنی ساری عمر علاقہ میں آنکھوں کے مریضوں کا علاج کرتے رہے۔
جن کی وفات پر گوجرانوالہ کے ڈاکٹر عرفان قیوم نے کامیاب آپریشن کر کے مرحوم آئی سپیشلٹ ڈاکٹر رفیق امجد کی آنکھوں کے کارنیا کر دو بچیوں 14 سالہ فاطمہ اور 12 سالہ رابعہ کو دے کر ان کی بینائی بحال کر دی۔