امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کر دی

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے حج سے قبل زائرین کے لیے بڑی شرط عائد کر دی ہے، جبکہ ساتھ ہی ساتھ غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے لیے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حج زائرین کی آمد سے قبل سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر حج کے لیے آنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

غیر قانونی حج زائرین کی شناخت کے لیے سعودی عرب نے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت قانونی طور پر حج کرنے والوں کے پاس ایک کارڈ موجود ہوگا جسے وہ گلے میں بطور شناخت لیے گھومیں گے۔سعودی وزیر حج کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوسوک کارڈ لانچ کیا گیا ہے، جو کہ انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نوسوک کارڈ حج سے قبل پہلے انڈونیشین بیچ کو دیا گیا ہے۔

اس نوسوک کارڈ میں حج زائرین کا ڈیجیٹل ڈیٹا موجود ہے۔ اس کارڈ کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ اسے مکہ اور مدینہ میں حج زائرین لازمی ساتھ رکھیں۔نوسوک کارڈ حج کے ویزا ملنے کی صورت میں متعلقہ حج کے آفسز سے حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم مقامی طور نوسوک کارڈ حج پرمٹ ملنے کی صورت میں جاری کیا جا سکتا ہے۔وزارت حج کی جانب سے کہنا تھا کہ نوسوک کارڈ دراصل آفیشل پرنٹڈ کارڈ ہے جس کا مقصد قانونی طور پر حج کرنے والوں کو واضح کرتا ہے۔ جبکہ اس کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن ایپ نوسوک اور توکلانہ پر بھی موجود ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved