امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،یہاں کے لوگ اپنی مستقبل کی ترقی پر بھروسا رکھتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کے ایک وفد نے سنکیانگ میں ارمچی، کاشغر اور آتوش کا دورہ کیا۔ وفد نے تمام نسلی گروہوں کے مقامی افراد کے ساتھ تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور سنکیانگ میں سماجی استحکام، اقتصادی ترقی، لوگوں کی زندگی میں بہتری، مذہبی ہم آہنگی، ثقافتی خوشحالی اور فروغ پذیر سیاحت کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وفد میں شامل مسلم لیگ (ن )کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا کہ سنکیانگ میں تمام نسلی گروہ ہم آہنگی سے رہتے اور مختلف ثقافتوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہیں،آپ لوگوں کو ہمیشہ خوشی سے ایک ساتھ رقص کرتے دیکھ سکتے ہیں اور وہ واقعی محسوس کرتی ہوں کہ سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے، سنکیانگ بہت خوبصورت ہے اور وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ دوبارہ دورہ کرنے کی منتظر ہے۔گوادر پرو کے مطابق صوبہ سندھ کے ایک عہدیدار قاسم قمر نے کہا کہ وفد نے آتوش کے کئی دیہات کا دورہ کیا اور وہاں دیہی سیاحت کی ترقی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

سنکیانگ کے دیہات بہت خوبصورت ہیں،دیہاتی کے صحن صاف ستھرے، اور اچھی طرح سے آراستہ ہیں۔ میرے خیال میں یہاں کے لوگ اپنی مستقبل کی ترقی پر بھروسا رکھتے ہیں، قاسم قمر نے 8 برس قبل بھی سنکیانگ کا دورہ کیا تھا۔گوادر پرو کے مطابق وفد نے کاشغر جامع آزاد تجارتی زون اور ارمچی ثقافتی مرکز کے اربن پلاننگ ہال کا دورہ کرنے کے بعد سنکیانگ کی اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کا تجربہ کیا۔ 180 مربع کلومیٹر پر پھیلا سنکیانگ کا آزمائشی آزاد تجارتی زون کو اصلاحات اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مزید خود مختاری دی گئی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق وفد کے ایک رکن سیاسی ماہر معاشیات شکیل احمد رامے نے کہا کہ چین ایشیا اور مغرب کے درمیان سنہری چینل بنانے میں اپنی شراکت ضروری تصور کرتا ہے۔ معاشی منظرنامہ بتاتا ہے کہ آزاد تجارتی خطہ وسطی ایشیا، مغربی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے لیے مواقع پیدا کریگا، سی پیک کے مرکزی مقام اور چین کا قریبی اتحادی کی حیثیت سے پاکستان فری تجارتی خطے اور سنکیانگ کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کے لیے منفرد پوزیشن پر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شکیل نے ارمچی میں مسلم برادری کے لیے ایک جدید ترین مدرسے کے دورے میں کہا کہ چینی حکومت ثقافت کے تحفظ، لوگوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور مذہبی علوم میں تعلیم فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق سنکیانگ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ سے متعلق ایک نمائش کا دورہ کرنے کے بعد وفد کے ارکان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے میں کسنکیانگ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی سنکیانگ ہے۔ ہم آہنگی، استحکام اور خوشحالی غالب ہے یہ مغربی میڈیا کی تصویر کشی سے یکسر مختلف ہے۔گوادر پرو کے مطابق رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ محمود نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی سرحدوں، مذہب یا قومیت سے بالاتر ہوتی ہے اور پاکستان بھی اس کا شکار رہا ہے۔ سنکیانگ میں چین کا تجربہ سیکھنے کے قابل ہے۔شکیل نے کہاکہ ہم نے سنکیانگ میں جو دیکھا وہ یہ ہے کہ لوگوں کی زندگیاں بہتر ہو رہی ہیں لوگ جدیدیت سے فوائد حاصل کررہے ہیں مسلمان اور دیگر براداریاں پرامن طریقے سے ایک ساتھ رہتی ہیں ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حقیقی اور خوبصورت سنکیانگ دکھانا چاہیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved