امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہمارے کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، اگر ہوئے تو سب کو بتائیں گے، بانی پی ٹی آئی مئی میں عوام کے درمیان ہوں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ ہماری کسی سے مذاکرات سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احتجاج سے متعلق ہماری بات چیت چل رہی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا،ہم پْرامن احتجاج کرتے ہیں پھر بھی ہم پر مقدمات درج کیے جاتے ہیں،ہم اپنے حقوق کیلئے نکلتے ہیں، پھر بھی ہمیں روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم واحد سیاسی جماعت ہیں جس میں سب کو بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی رہائی بہت ضروری ہے، ہماری کوشش تھی عید سے قبل رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں 14 گھنٹوں کی طویل سماعتیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی مئی میں اڈیالہ جیل سے رہا ہوں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے انتظار پنجوتھا کو آج بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی، انتظار پنجوتھا ہمارا فوکل پرسن ہے، جانے کی اجازت نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔

سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا ادارہ بانی پی ٹی آئی کو سزا کے لیے بنایا گیا۔ نیب کے کیسز ہمارے خلاف ہیں، نیب کی فورس ہمارے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کو چھوٹ ہے، نیب کیسز ختم کر کے نواز شریف کو کلین چٹ دی گئی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف فارم 45 پر اپنی سیٹ ہار چکے ہیں۔ عون چوہدری اور علیم خان بھی اپنی سیٹ پر ہار چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں اور وہ جاری رہے گا، پیپلز پارٹی اور انکے سیاسی ونگ کے علاوہ سب کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ ہمارا احتجاج عدلیہ کی بحالی اور قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے ہے۔ لاہور کے احتجاج میں سلمان اکرم راجہ کا اہم کردار ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved