امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر پہنچ گیا

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ کیا گیا، ٹرین مارچ میں پی ٹی آئی مرکزی رہنما برسٹرشعیب شاہین، سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ علی پلھ، پی ٹی آئی رہنما جسٹس(ر)نور الحق قریشی، سابق ایم این اے فہیم خان، سابق ایم پی اے جمال صدیقی، پی ٹی آئی رہنما برسٹر علی طاہر، ڈاکٹر مسرور سیال،حاجی نثار آرائین وومن ونگ سندھ کی صدر سرینا عدنان، ارسلان خالد، جان شیر جونیجو، رضوان خانزادہ، امان قاضی، زین کولاچی، ولی مغیری، ایڈووکیٹ دانیا مگسی سمیت دیگر سندھ کے رہنمائوں نے شرکت کی،

ٹرین مارچ بذریعہ عوامی ایکسپریس کے نکالا گیا جو کراچی سے ہوتا ہوا لانڈھی اسٹیشن، جنگ شاہی اسٹیشن، کوٹری اسٹیشن، حیدرآباد اسٹیشن، سرہاڑی اسٹیشن، ٹنڈو آدم اسٹیشن، شہدادپور اسٹیشن، دوڑ اسٹیشن، باندھی اسٹیشن، نوابشاہ اسٹیشن ، کوٹ راہو اسٹیشن، پڈایدن اسٹیشن، محراب اسٹیشن، بھریا اسٹیشن،سیٹھارجا اسٹیشن، رانی پور اسٹیشن، گمبٹ اسٹیشن، خیرپور اسٹیشن سے ہوتا ہوا روہڑی اسٹیشن پہنچا ۔ تمام اسٹیشن پر ٹرین مارچ پہنچنے پر پی ٹی آئی رہنمائوں، کارکنوں شہریوں نے والہانہ استقبال کیا اور عمران خان کی رہائی اور چورہ شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے لئے نعرے بازی کی۔

ٹرین مارچ کے شرکا نے بینر اور عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کروایا۔مختلف ریلوے اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی مرکزی رہنما شعیب شاہین نے کہاکہ میں پی ٹی آئی سندھ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ٹرین مارچ عمران خان کی رہائی کے لئے کراچی سے سکھر تک نکالا گیا ہے ہماری پر امن جدوجہد ہے خواہ وہ لانگ مارچ ہو یا ریلیاں عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح سندھ کی عوام نے ٹرین مارچ کا استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ سندھ کی عوام بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

بہت جلد سندھ کے عوام کو ڈاکوئوں حکمرانوں سے نجات دلوائیں گے عمران خان جلد باہر ہونگے اور عوام کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔ آج جو ملک میں ظلم کا نظام قائم ہے اس سے نجات کے لئے عمران خان ضروری ہیں ۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہم کراچی سے سکھر تک ریلیز عمران خان کی نعرے کے ساتھ ٹرین مارچ کے ذریعے جارہے ہیں یہ ٹرین مارچ ان فیصلہ سازوں کو جگانے کے کئے ہے جو سمجھ رہے ہیں کہ ایسے ہی کام چل جائے گا اب ہر جگہ صرف ایک ہی آواز ہوگی ریلیز عمران خان جب تک عمران خان آزاد نہیں ہونگے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ حلیم عادل شیخ کہاکہ اب وقت دور نہیں بہت جلد سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور عوام کو ان چوروں سے نجات دلوائیں گے سندھ کے عوام نے اپنا فیصلا سنا دیا ہے کہ عمران خان کو آزاد کیا جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved