لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے وسطی پنجاب کی اہم شخصیات نے شمولیت کا اعلان کر دیا ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حافظ آباد سے چوہدری انصر ، گوجرانوالہ سے علی اشرف اور چوہدری حارث میراں پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
تینوں شخصیات نے آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اعلامیے کے مطابق آصف زرداری کو وسطی پنجاب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار 30 رہنمائوں کی فہرست بھی پیش کی گئی ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر حسین بخاری ، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی ، امتیاز صفدر وڑائچ ، اظہر حسن ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔