امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

کوئٹہ /اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں گرچ چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے دوران مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وادی کوئٹہ میں دن بھر موسلا دھار بارش، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں مرکزی سڑکیں اور گلیوں میں پانی بھر گیا۔

سیلابی ریلے میں متعدد مکانات بہہ گئے جس کے باعث مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر ٹریفک بلاک ہوگئی۔ایران سے مائع پیٹرولیم گیس لے جانے والا بڑا ٹینکر ضلع نوشکی میں کوئٹہ تفتان ہائی وے کے سیلابی پانی میں ڈوبنے سے الٹ گیا اور ندی میں گر گیا، سیلاب کے تیز بہاؤ نے ٹینکر مرکزی شاہراہ سے دور دھکیل دیا، جس سے ڈرائیور ٹینکر پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور وہ بھی ندی میں جا گرے تاہم ڈرائیور اور گاڑی میں موجود دیگر افراد جان بچانے میں کامیاب رہے۔

دریائے بولان، دریائے ناری گج مولا اور دیگر موسمی دریا میں سیلابی پانی کا تیز بہاؤ رہا کیونکہ جن علاقوں سے یہ نکلتے ہیں وہاں بھی شدید بارشیں ہو رہی تھیں۔زیارت، کوئٹہ، قلات، کان مہترزئی، پشین اور شمالی بلوچستان کے کچھ دیگر علاقوں میں درجہ حرارت گر گیا، لوگ اپنے گھروں کو گرم رکھنے اور گرم کپڑے پہننے کے لیے گیس کے ہیٹر آن کرنے پر مجبور ہوگئے۔زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، شیرانی، خانوزئی، ہرنائی، سبی، مستونگ، قلات، خضدار، جھل مگسی، ڈیرہ مراد جمالی، خاران، چاغی، نوشکی، واشوک، چمن، مچھ اور دیگر کئی علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی۔

صوبائی دارالحکومت جو بارشوں کے گزشتہ دو وقفوں کے دوران بری طرح متاثر ہوا تھا، ایک بار پھر سیلاب کی نذر ہوگیا، رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش نے نہ صرف نشیبی علاقوں میں بلکہ کوئٹہ کے اہم علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔جناح روڈ، قندھاری بازار، لیاقت روڈ، پرنس روڈ، زرغون روڈ، سرکی روڈ اور گوالمنڈی سمیت مرکزی شہر کی تقریباً تمام سڑکیں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں ادھر محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بڑے حصے میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور آندھی چلنے کی پیشگوئی کی ہے، موسم کا حال بتانے والے ادارے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے اس کے علاوہ اسلام آباد اور گرد ونواح میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف حصوں میں میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں کے برعکس کراچی میں رواں ہفتے بھی گرمی کا راج رہے گا، کراچی میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ صوبائی ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں دیواریں، چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے ایک گھر کو مکمل ،13 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع باجوڑ ، بٹگرام، مانسہرہ، بونیر، اپر اور لویر دیر میں رونما ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں تمام شاہراہیں اور لنک روڈز ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلے ہیں، بارشوں کا سلسلہ 30 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔مظفرآباد کی وادی نیلم میں وقفے وقفے سے جاری برفباری سے ہر شے نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی،بالائی علاقوں شاردہ ، کیل ،گریس ویلی میں ایک سے3انچ سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی،شاہراہِ نیلم لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل مقامات پر بند ہوگئی،ڈپٹی کمشنر نیلم نے شہریوں اور سیاحوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات کردی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved