سرگودھا(این این آئی)محکمہ صحت کے مین سٹور ڈی ایچ کیو بھکر سے نوکروڑ روپے کی سرکاری ادویات غائب کر کے خردبرد کرنے پرمحکمہ اینٹی کرپشن نے سٹور کیپر،ڈرئیوار اور ان کے پرائیویٹ ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا اور دیگر دونوں ملزمان کی تلاش کے ساتھ واردات میں ملوث دیگر کے کردار کے تعین میں مصروف تفتیش ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں محکمہ صحت کے مین سٹور ڈی ایچ کیو ہسپتال سے 9نوکری کی ادویات کے غائب کر کے ریکارڈز خردبرد کے واقعہ کی تین رکنی کمیٹی نے تحقیقات کر کے انکشاف کیا کہ سٹور کیپر عرفان عباس نے اپنے بھائی ڈرائیور عمران عباس اور پرائیویٹ پرسن علی حسن کے ساتھ مل کر 8 کروڑ99 لاکھ94 ہزار516 روپے کی سرکاری ادویات غائب کر کے خرد برد کی ہے۔
محکمہ صحت کے سی ای او ہیلتھ کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ہونے والے انکشاف پر محکمہ اینٹی کرپشن نے عرفان عباس سٹور کیپر اس کے بھائی ڈرئیوارعمران عباس اور پرائیویٹ پرسن علی حسن کے خلاف زیر دفعہ 409/477A اور 5/2/47 ت پ مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم سٹور کیپر عرفان عباس کو گرفتار کرلیا جسکا بھائی عمران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اینٹی کریشن پولیس دونوں ملزمان کی تلاش اور دیگر ملوث ملزمان کے کردار کے تعین میں مصروف تفتیش ہے۔