امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرار الحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان

کراچی(این این آئی)اداکارہ مشی خان نے ابرارالحق کی جانب سے کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ملنے کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ روز روز ایسی مزیدار خبریں سننے کو ملتی ہیں جن پر سمجھ نہیں آتا کہ ہنسا جائے یا رویا جائے۔

مشی خان نے کہاکہ ابھی میں نے ایک خبر سنی کہ ابرار الحق کو کترینہ کیف کے ساتھ فلم آفر ہوئی اور انہوں نے منع کردی۔مشی خان نے کہاکہ میری نظر میں یہ سال کا بہترین لطیفہ ہی ہوسکتا ہے۔مشی خان نے سوال کیا ابرار الحق صاحب یہ فلم کس سن میں آپ کو آفر ہوئی تھی اور تب آپ کیوں نہیں بولے اتنی دیر بعد کیوں خیال آیا؟۔

مشی خان نے ابرار الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابرار الحق صاحب اتنی لمبی لمبی نہ چھوڑیں کہ ہضم نہ ہو اور لوگ ہنس ہنس کر نیچے گرجائیں۔انہوں نے ابرار الحق کو مشورہ دیا کہ چھوٹے چھوٹے چٹکلے چھوڑیں مگر اتنا لمبا والا چٹکلا مت چھوڑیں۔مشی خان نے کہاکہ پارٹی (تحریک انصاف)چھوڑںے کے بعد ابرار الحق اور کچھ لوگوں کے دماغوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔مشی خان نے کہا کہ بڑے مزے کا ملک ہے ہمارا جہاں روز مزے مزے کی خبریں سننے کو ملتی ہیں، کوئی یونیفارم پہن رہا ہے تو کوئی کچھ کررہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved