امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف

لاہور ( این این آئی) نامور گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفر ہوچکی ہے جب کہ متعدد میوزک المبز میں بھی کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے منع کردیا۔یہ انکشاف انہوں نے ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ کے دوران کیا، گلوکار سے جب بھارت سے آفر ملنے سے متعلق سوال کیا گیا تو ابرارالحق نے کہا کہ انہیں پڑوسی ملک سے فلموں اور میوزک البم کی آفر ہوئی تھی لیکن انہیں کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہیں آئیں۔

گلوکار نے کہا کہ کنٹریکٹ میں شرط تھی کہ انہیں کشمیر اور دیگر موضوعات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنی۔انہوں نے کہا کہ جو ملک آزادی اظہار پر یقین رکھے اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے، جس کی وجہ سے انہوں نے فلموں اور میوزک البم کی آفر قبول نہیں کی۔ابرارالحق نے انکشاف کیا کہ جس فلم کی انہیں آفر ہوئی تھی اس میں بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی کاسٹ میں شامل تھیں۔گلوکار نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ کترینہ کیف بھی فلم میں کاسٹ ہورہی ہیں تو ان کے دوست انہیں تنگ کرنے لگے۔

ابرارالحق نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے دوستوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ اگر تمہیں فلم نہیں کرنی تو ہمیں تو جانے دو۔گلوکار نے کہا کہ جس بھارتی کمپنی سے انہیں فلم کی آفر ہوئی وہ بہت پرجوش تھے لیکن جب انہوں نے آفر قبول کرنے سے منع کردیا تو کمپنی نے کہا کہ زندگی میں آج تک کسی شخص نے ان کی آفر کو قبول کرنے سے انکار نہیں کیا، وہ سمجھ رہے تھے کہ ابرارالحق فورا آفر قبول کرلیں گے۔تاہم اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں فلم میں کونسے کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔اس سے قبل کئی نامور پاکستانی اداکار یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہیں بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کی آفر کی جاچکی ہیں تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے آفرز قبول نہیں کیں، جن میں احسن خان، صنم جنگ، مہوش حیات، ہمایوں سعید اور دیگر شامل ہیں۔تاہم کئی اداکار بولی وڈ انڈسٹری میں کام کرچکے ہیں جن میں سجل علی، صبا قمر، فواد خان شامل ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved