امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں

لاہور( این این آئی)ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں جبکہ لیڈی ڈاکٹرز کے علاج کی وجہ سے اموات بھی کم ہوتی ہیں۔طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے 2016 سے 2019 تک لاکھوں مرد اور خواتین مریضوں کے ریکارڈ، ان کی بیماری، ان کے علاج اور ان کے مرنے سمیت ان کے صحت یاب ہونے کے معاملے پر تحقیق کی۔

ماہرین نے جن مریضوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا، ان میں ساڑھے 4 لاکھ سے زائد خواتین جبکہ سوا تین لاکھ سے زائد مرد تھے۔ماہرین نے مذکورہ تمام مریضوں کی بیماری، انہیں دی جانے والی ادویات یا علاج سمیت ان کی صحت یابی اور ان میں سے مرنے والے افراد کی شرح بھی نکالی۔ساتھ ہی ماہرین نے یہ بھی تحقیق کی کہ کس ڈاکٹر کے علاج سے مریض زیادہ صحت یاب ہوئے یا کن ڈاکٹرز کے مریضوں کی زیادہ اموات ہوئیں۔ماہرین نے مجموعی طور پر پایا کہ خواتین ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کا بہتر اور جلد علاج کیا جاتا ہے، جس وجہ سے ان کے مریضوں کے مرنے کی تعداد بھی کم ہوتی ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ مرد ڈاکٹرز کے مریضوں کے مرنے کی شرح زیادہ ہوتی ہے اور اس کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں ان کی جانب سے مریض کا بر وقت اور بہتر علاج نہ کرنا بھی شامل ہے۔تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ حیران کن طور پر مرد مریضوں کے مقابلے خواتین مریض زیادہ بیماریوں کی وجہ سے مر جاتی ہیں اور اس کی ممکنہ وجہ خواتین مریضوں کی نسوانی بیماریاں ہیں، جنہیں مرد ڈاکٹرز درست انداز میں نہیں سمجھ پاتے۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر لیڈی ڈاکٹرز مریضوں کا بروقت اور بہتر علاج کرتی ہیں جب کہ وہ خواتین کی بیماریوں اور پیچیدگیوں کو بھی درست انداز میں سمجھ لیتی ہیں، جس وجہ سے ان کی مریض خواتین کے مرنے کی شرح بھی کم ہوتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved