امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

لاہور ( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پولیس ٹریننگ کالج آمد پر روایتی پولیس ’’کین بیٹن‘‘پیش کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے چاک و چوبند دستوں نے جنرل سلامی پیش کی ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جیپ پر پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا ۔۔ لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے آٹھ دستوں کے مارچ پاسٹ کیا اورسلامی پیش کی۔ پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ نے حلف بھی اٹھایا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ ٹریننگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی اہلکاروں میں انعامات و اعزازات تقسیم کیئے ۔ ٹریفک اسسٹنٹ فضہ بتول، مقدس رانی،حافظہ عشا لیڈی پولیس کانسٹیبل جویریہ فیاض،کوثر ریاض،لائبہ شبیرکو انعامات دئے گئے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مظفر گڑھ کی لیڈی کانسٹیبل طیبہ امین کو اعزازی تلوار سے نوازا ۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ ڈپٹی آئی جی محبوب اسلم نے سپاس نامہ پیش کیا۔ پولیس بینڈ پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں ولولہ انگیز دھنیں پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بینڈ سٹاف کو سراہا اور انعام بھی دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے ساتھ مل کر نعرہ تکبیر اور پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کو محنت، لگن، دیانت داری اور پروفیشنلزم کی تلقین کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ پریڈ میں شامل لیڈی پولیس بہت الرٹ ہیں،خوشی ہے کہ پاکستان کے پاس اتنا زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ 7ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ وقت آئے گا کہ جب لیڈی پولیس کی تعداد 50فیصد سے تجاویز کرجائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین بہت محنتی ہے، سپر ہیومین کی طرح کام کرتی ہیں، مائیں بھی،بیٹیاں بھی،بہنیں اور پروفیشنل بھی ہیں۔ جتنی محنت سے خواتین کام کرتی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، سب کو سلیوٹ، سب کو سلام۔ خوشی ہوئی کہ اس دفعہ پولیس سورڈ آف آنر ایک نوجوان خاتون کو دی، میری بہنوں، بیٹیوں مجھے آپ پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈی پولیس کانسٹیبل کی ٹریننگ جدیدتقاضوں کے عین مطابق کی گئی۔ ٹریننگ حاصل کرنے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل کی پروفیشنلزم دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو احساس ہوا پولیس کی نوکری یا سی ایم کا حلف ہوبہت ہی ذمہ داری کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آفس میں ہم فیصلے کرتے ہیں آپ اس پر عملدرآمد کراتے ہیں، آپ پر بھاری ذمہ داری ہے۔ خواتین نرم دل ہوتی ہیں، جلد معاف کر دیتی ہے لیکن لیڈی پولیس کانسٹیبلز آپ نے صرف اور صرف انصاف سے کام کرنا ہے۔

آپ کی تمام تر ہمدردیاں مظلوم کے لیے ہونی چاہیے،ظالم کے لیے دل میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، ظالم کو سزا دینی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میرا دل میں انتقام کا جذبہ نہیں ہوتا، ظالم کو سزا دیتے ہوئے بھی تکلیف ہوتی ہے۔ جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، مظلوم کی داد رسی کریں اور انصاف دلوائیں۔پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتی ہوں، آپ کی بیٹیاں آپ کا سر فخر سے بلند کریں گی۔اپنے والد کو دن کے معاملات کے بارے میں آگہی دیتے ہوئے ان کے چہرے کا فخر دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس منصب پر آنے کے لئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا میں سے گزر کر پہنچی ہوں۔ تمام والدین کو سلام پیش کرتی ہوں، بیٹیوں پر اعتماد کریں، ساتھ دیں یہ آپ کا سر فخر سے بلند کریں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کروں گئی کہ ملک میں جہاں بھی ترقی نظر آتی ہے وہاں پر ان کا ہی نام ہے۔ نواز شریف کے دور کے ترقی کے ورثہ کو لیکر چلنے کی بہت بھاری ذمہ داری ہے، مجھے اسے مزید مضبوط کرنا ہے۔ ٹریننگ کالج کے لئے کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوتو مجھے بتائیں میں ہر وقت حاضر ہوں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہدبخاری، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی، کمانڈنٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved