امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کاروباری شخصیت عارف حبیب کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب نے معاشی استحکام کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعظم شہباز شریف نے تاجر برادری سے گفتگو کی اس دوران کاروباری شخصیت عارف حبیب نے کہا کہ آپ نے اسٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح پر پہنچایا ہے۔

عارف حبیب نے کہا کہ آپ نے پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا، میں چاہتا ہوں آپ دو ہاتھ اور ملائیں ایک ہاتھ آپ بھارت سمیت پڑوسیوں سے ملائیں اور دوسرا ہاتھ آپ اڈیالہ کے باسیوں سے ملائیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جن مسائل پر فی الفور ایکشن لینا ہے ضرور لیں گے، گارنٹی دیتا ہوں کہ اداروں کی نجکاری انتہائی شفاف ہوگی،

نجکاری سے متعلق آپ باہر سے اچھی کمپنیاں لے کر آئیں، تاجر آگے بڑھیں، حکومت کا کام انڈسٹری چلانا نہیں بلکہ پالیسی دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ رینٹل بزنس مائنڈ سے باہر نکلیں اور محنت کریں، ہمیں پیداوار کو بڑھانا ہے اور معیار کو بہتر کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں بھی ڈیجیٹلائزیشن ہونے جارہی ہے، وزارتوں میں ورلڈ کلاس ماہرین کو لے کر آرہے ہیں، چند دنوں میں سعودی عرب کا دورہ کروں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ ملک میں سرمایہ کاری لائیں روزگار فراہم کریں، حکومت پالیسی بنائے گی، 2700 ارب روپے کے ہمارے کیسز مختلف وجوہات کے باعث عدالتوں میں پھنسے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی برس گزر گئے دونوں پارٹیوں کے وکلا ملے ہوئے ہیں صرف تاریخیں لیتے ہیں، کیا طریقہ ہے، دوسری طرف قرضوں کے پہاڑ تلے ہم دب چکے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے قرضوں کے انبار میں جینا ہے یا عزت و وقار کی زندگی بسر کرنی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved