لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں چھٹی وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹری سید واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹریز زاہدہ اظہر، ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، عثمان خالد، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ڈپٹی سیکرٹریز و دیگر حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھورنے شرکت کی۔
کانفرنس میں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عارف، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر، سی ای او میئو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان و دیگر پرنسپلز نے شرکت کی۔
کانفرنس میں ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر سہیل، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سعید خان، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر معین، ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ندرت، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان، ایم ایس میئو ہسپتال ڈاکٹر فیصل مسعود، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، ایم ایس سید مٹھا ہسپتال ڈاکٹر کاشف ورک، ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر فریاد و دیگر نے بھی شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کانفرنس کے دوران سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چھٹی وائس چانسلرز کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ کانفرنس کے دوران تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ہر ٹیچنگ ہسپتال کے سربراہ میں لیڈر کی خصوصیات ہونی چاہئیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلیمان رفیق نے کہاکہ امراض قلب اور کینسر کے مریضوں کیلئے سرگودھا میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور لاہور میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر کیئر بنائے جا رہے ہیں۔
صحت کے شعبہ کی بہتری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہاں بیٹھے تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات ہماری ٹیم کا حصہ ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کو آٹومیشن پر لے جانا چاہتے ہیں۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں خرابیوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کر رہے ہیں۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا۔ وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات ہسپتالوں میں کرپشن کی نشاندہی کریں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے میں کوتاہی پر کمپنیوں کو بلیک لسٹ کریں گے۔خواجہ سلیمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ پریکٹس کو شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ہر طبی درسگاہ میں ٹیلی میڈیسن کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کہاکہ پنجاب کے کسی سرکاری ہسپتال میں ادویات کی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ ہسپتالوں کے سربراہ مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ پنجاب کے نرسنگ کالجز کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ علی جان خان نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔سرکاری ہسپتالوں میں ایچ آر کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میڈیکل اور نان بائیو میڈیکل سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔