لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں بڑا عوامی جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی سیاست کے مرکز لاہور میں بڑا عوامی جلسہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس سلسلہ میں ضلعی صدر اسلم گل شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جلسہ 21جون کو کیا جائے گا جس کے لئے لبرٹی چوک،موچی گیٹ ، ناصر باغ ، ٹائون شپ اور ناصر باغ کے مقامات زیر غور ہیں۔