امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال

بیجنگ(این این آئی)چین کے جنوبی علاقوں میں تیزہواں کے ساتھ موسلادھار بارشوں سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت گر گئے، ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

مسلسل بارشوں سے صوبے گوانگ ڈونگ کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہوگئی اور گوانگ ڈونگ میں سڑکوں، رہائشی علاقوں اور کھیتوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے بعد 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور سینکڑوں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ پانی میں پھنسے 80 ہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے بعد ڈیموں اور دریاں میں پانی کی سطح بڑھنے سے بھی سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، سیلاب سے لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کے خدشے پر حکام نے ایمرجنسی ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے۔جیانگ ژی صوبے میں بھی شدید خراب موسم کا اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے، گوانگ ژی ریجن میں مسلسل بارشوں کے بعد اب تک لینڈ سلائیڈنگ کے 65 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔چین کے جنوبی علاقوں گوانگ ژی، گوانگ ڈونگ، جیانگ ژی میں جمعے سے جاری بارشیں 22 اپریل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved