امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

برطانیہ نے گھانا کے لوٹے نوادرات 150 سال بعد لوٹا دیئے

لندن(این این آئی)برطانیہ نے گھانا کے لوٹے ہوئے نوادرات 150 سال بعد بطور قرض اسے واپس کردیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کے عجائب گھروں میں سجے سونے کے زیورات، تلوار اور چاندی کی اشیا سمیت 32 نوادرات گھانا کو 6 سال کے لیے واپس کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی عجائب گھر میں 15 اور وکٹوریہ اور البرٹ میوزیم (V&A) میں موجود 17 اشیا پر مشتمل نوادرات، 19ویں صدی میں انگریزوں اورگھانا عوام کے درمیان جنگ کے دوران آسانتے( موجودہ گھانا) کے بادشاہ کے دربار سے لوٹ لیے گئے تھے۔گھانا کے حکام برسوں سے برطانوی فوجیوں کے ذریعے لوٹے گئے نوادرات کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطاق توقع ہے کہ یہ اشیا جمعہ کو گھانا کے موجودہ بادشاہ تک پہنچ جائیں گی جبکہ یہ نوادرات گھانا کے میوزیم میں اگلے ماہ سے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔دوسری جانب نائیجیریا بھی 16 ویں سے 18 ویں صدی کی ہزاروں نوادرات کی واپسی پر بات چیت کر رہا ہے جو قدیمی مغرمی افریقی ملک بینن سے لوٹی گئی تھیں اور فی الحال امریکا اور یورپ کے عجائب گھروں میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ دو سال قبل بینن کو 2 درجن قیمتی نوادرات اور فن پارے واپس ملے تھے جو 1892 میں فرانسیسی فوج نے چوری کیے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved