لاہور (این این آئی)پنجاب میں مرغی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ، گوشت کی من مانی قیمت وصول کی جا رہی ہے ، دوسری جانب پولٹری فارم مالکان اور ٹریڈرز نے ضلعی انتظامیہ سے مرغی کی قیمت پر مذاکرات سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں پولٹری فارم مالکان نے چکن کا ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ گوشت کی قیمت کم کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ، اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگا فروخت ہوتا رہا،مرغی کے صاف گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے سے زائد وصول کی جا تی رہی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مرغی کی قیمتوں میں کمی کے احکامات جاری کیے تھے۔