قاہرہ(این این آئی)مصرمیں علالت کے دوران بستر مرگ پرپی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے شہری کی وفات کی خبر نے سب کو افسردہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصرکی الازہر یونیورسٹی کے بیمار پروفیسر نے آخری سانس لی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوت ہونے والے مصری استاد محمود وھبہ کے خاندان نے بتایا کہ انہوں نے جامعہ الازھرکی فیکلٹی آف کامرس اسسٹنٹ پروفیسر کے طورپر خدمات انجام دیتے ہوئے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے شماریات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
انہیں جب یہ ڈگری جاری کی گئی تو وہ بستر علالت پر تھے اور عرب کنٹریکٹرہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔ وہ ایک انوکھی بیماری کا شکار تھے جو بہت کم لوگوں کو ہوتی ہے۔فوت ہونے والے پی ایچ ڈی ڈاکٹر کے اہل خانہ نے مزید کہا کہ وہ ان کی میت کو اتوار کو بعد نماز عصر شمالی مصر میں ان کے آبائی شہر طنطا میں سپرد خاک کیاگیا۔