امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جی 7 ممالک کی ایران پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

روم(این این آئی) جی سیون ممالک کی جانب سے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق جی سیون کے وزرائے خارجہ کا اجلاس تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا اور اجلاس میں غزہ پٹی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کے اختتامی بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے اور حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔

اعلامیے کے مطابق جی سیون ممالک کو غزہ کی پٹی میں بڑی تعداد میں نہتے شہریوں کے قتل عام پر گہری تشویش ہے۔جی سیون ممالک نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی شدید مخالفت کرتے ہیں، رفح میں کسی بھی فوجی کارروائی سے ہولناک انسانی سانحہ جنم لے گا۔اختتامی بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں زیادہ سے زیادہ امدادی سامان داخل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

جی سیون ممالک نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت اور جوابی کارروائی کی حمایت کی، بیان میں کہا کہ مشرق وسطی میں تمام فریقوں کو کشیدگی سے پرہیز کرنا ہوگا۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران اور اس کی حمایت یافتہ قوتیں حملے فوری طور پر روکیں، خطے اوربین الاقوامی امن کی تباہی کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے، ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔جی سیون ممالک میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے علاوہ یورپی یونین بھی شامل ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved